Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

چلاس :سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران ملزمان کی فائرنگ،5اہلکارشہید

چلاس کے علاقے رونائی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران ملزمان کی...
شائع 28 جولائ 2020 11:12am

چلاس کے علاقے رونائی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے گلگت بلتستان پولیس کے افسر سمیت 5اہلکار شہید اور 4زخمی ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2افراد مارے گئے۔

چلاس کے نواحی گاؤں میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )نے مفرور ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر رات گئے کارروائی کی، پولیس ٹیم کے پہنچنے پر علاقے میں موجود ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی ،جس سے ایک سب انسپکٹر سمیت سی ٹی ڈی کے 5 جوان شہید اور 4اہلکار زخمی ہو گئے ۔

شہدا ءمیں سب انسپکٹر سہراب، کانسٹیبل جنید علی، ضیاء، اشتیاق احمداور غلام مرتضی شامل ہیں،واقعے میں 2سولین اظہار اللہ اور بشارت اللہ بھی جاں بحق ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مارے گئے دونوں افراد کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گلگت بلتستان منتقل کر دیا گیا ۔

آئی جی گلگت بلتستان ڈاکٹر مجیب الرحمن کا کہنا ہے کہ مفرور ملزمان کیخلاف کارروائی کے دوران پولیس جوانوں کی شہادت ہوئی۔

دوسری جانب نگران وزیر اعلیٰ میر افضل خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کی ہے۔

میر افضل خان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد بھاری اسلحے کا ناجائز کاروبار اور دہشت گردی کیلئے استعمال کرتے تھے، ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، واقعےکیخلاف اہل علاقہ نے ایس پی ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور واقعے کی فوری تحقیقات اور ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div