Aaj News

پیر, جون 17, 2024  
10 Dhul-Hijjah 1445  

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ کل ادا کیا

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ کل ادا کیا۔ مکہ مکرمہ میں مناسک حج کا...
شائع 29 جولائ 2020 07:25pm

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ کل ادا کیا۔ مکہ مکرمہ میں مناسک حج کا آغاز ہوگیا، کورونا سے بچاؤ کے اقدامات پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔

مسجد الحرام میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلیے مخصوص نشانات لگا دیئے گئے، حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ کل ادا کیا جائے گا۔

عازمین حج منیٰ میں خصوصی کمپلیکس میں قیام کریں گے، میدان عرفات سے حج کا خطبہ علامہ عبد اللہ بن سلیمان دیں گے۔

آج رات قیام کے بعدعازمین کل صبح نماز فجر کےبعد میدان عرفات روانہ ہوں گے جہاں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ اداکیاجائےگا۔

رواں سال کورونا کے پیش نظرصرف ایک ہزار کے قریب عازمین فریضہ حج ادا کریں گے،جن میں تیس فیصد سعودی شہری جبکہ سترفیصدغیرملکی عازمین کرام شامل ہیں۔

کورونا کے باعث سعودی حکومت نےخصوصی انتظامات کیے ہیں، مقدس مقامات کی صفائی اور جراثیم کش اسپرے کو یقینی بنایا گیاہے۔ ایس اوپی کےتحت حجاج کرام کو مناسب فاصلہ اور ماسک لازمی پہننا ہوگا، طواف کے دوران خانہ کعبہ کٓو چھونے اورحجر اسود کو بوسہ دینے پر پابندی ہوگی۔