Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

مناسک حج کا آغاز،رکن اعظم وقوف عرفات آج ادا کیا جائے گا

مکہ مکرمہ :سعودی عرب میں کورونا وائرس کے حفاظتی اقدامات کے ساتھ...
شائع 30 جولائ 2020 09:10am

مکہ مکرمہ :سعودی عرب میں کورونا وائرس کے حفاظتی اقدامات کے ساتھ مناسک حج کا آغاز ہوگیا،حج کا رکن اعظم وقوف عرفات آج ادا کیا جائے گا ۔

عازمین فریضہ حج کے پہلے روز مکہ مکرمہ سے 7 کلومیٹر دور وادی منی پہنچ گئے، عازمین نے رات منیٰ میں گزاری اور نماز فجر کے بعد میدان عرفات کیلئے روانہ ہوگئے، مسجد نمرہ میں حج کا خطبہ دیا جائے گا۔

حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ آج ادا ہوگا، نماز عصر اور مغرب کے درمیان وقوف ہوگا جس میں حاجی اللہ رب العزت سے خصوصی دعائیں مانگیں گے، حجاج کرام منیٰ سے مزدلفہ پہنچ کرمغرب اورعشا کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے اور رات کھلے آسمان تلے مزدلفہ میں قیام کریں گے۔

خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت10مختلف زبانوں میں نشر ہوگا، عازمین حج ظہر اور عصر کی نمازیں اکٹھی ادا کریں گے۔

اس سال مزدلفہ میں حاجی شیطان کو مارنے کیلئے کنکریاں نہیں چنیں گے، کنکریاں حکومت کی جانب سے دی جائیں گی، کل صبح نماز فجر کے بعد حجاج کرام شیطان کو کنکریاں ماریں گے، قربانی دیں گے اوربال منڈوا کراحرام کھول دیں گے۔

کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر اختیار کی گئیں ہیں اورسماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے مخصوص نشانات لگائے گئے ہیں۔

کورونا کی وجہ سے اس بار صرف سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں اور سعودی شہریوں کو ہی حج کی اجازت دی گئی تھی ،70 فیصد عازمین حج غیر ملکی ہیں جو سعودی عرب میں ہی مقیم تھے جن میں مملکت میں مقیم پاکستانیوں کی بھی کثیر تعداد شامل ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div