Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

کلبھوشن کیلئےقانونی نمائندہ مقررکرنے کی درخواست سماعت کیلئےمقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیلئے قانونی...
اپ ڈیٹ 30 جولائ 2020 02:21pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیلئے قانونی نمائندہ مقرر کرنے کی درخواست سما عت کیلئے مقرر کردی،اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت 3 اگست کو ہوگی۔

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزا سے متعلق عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کی حکومتی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ 3اگست کو کلبھوشن یادیو کیلئے قانونی نمائندہ مقرر کرنے کے کیس کی سماعت کرے گی ۔

درخواست میں وفاق کو بذریعہ سیکرٹری دفاع اور جج ایڈووکیٹ جنرل برانچ جی ایچ کیو کو فریق بنایا گیا ہے ۔

حکومت کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ بھارتی جاسوس نے سزا کیخلاف درخواست دائر کرنے سے انکار کیا، وہ بھارت کی معاونت کے بغیر پاکستان میں وکیل مقرر نہیں کر سکتا۔

بھارت بھی آرڈیننس کے تحت سہولت حاصل کرنے سے گریزاں ہے، اس لئے عدالت کلبھوشن یادیو کیلئے قانونی نمائندہ مقرر کرے تاکہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق پاکستان کی ذمہ داری پوری ہو۔