Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

دین مکمل ہوچکا،اس میں کسی نئی چیز کی گنجائش نہیں،خطبہ حج

مکہ مکرمہ:علامہ عبداللہ بن سلیمان المنیع نے خطبہ حج دیتے ہوئے...
شائع 30 جولائ 2020 03:07pm

مکہ مکرمہ:علامہ عبداللہ بن سلیمان المنیع نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ مشکلات میں صبر کا دامن تھامے رہیں،مسائل کا حل تقویٰ اختیار کرنے میں ہے، دین مکمل ہوچکا،اس میں کسی نئی چیز کی گنجائش نہیں،اللہ کے راستے پر چلنے میں ہی نجات ہے۔

حج کےرکن اعظم وقوف عرفات کی ادائیگی جاری ہے،مسجدنمرہ میں خطبہ حج دیا جارہا ہے،علامہ عبداللہ بن سلیمان المنیع خطبہ حج دے رہیں ہے۔

علامہ عبداللہ بن سلیمان المنیع نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کےرسولﷺتمہارےلئےرحمت بن کر آئے،آپ ﷺنےہراچھی بات کی نصیحت فرمادی،اللہ سےڈرتے رہوتاکہ تم متقی بن جاؤ،سب کوایک اللہ کی بندگی کا حکم دیا گیا ،توحید الہیٰ ہی اللہ کا دین ہے۔

علامہ عبداللہ بن سلیمان نے کہا کہ رسول اللہﷺ کےعلاوہ کسی کی تابعداری جائزنہیں،رسول اللہ ﷺ نے اللہ کا دین مکمل کردیا،دین میں کسی نئی چیز کی کوئی گنجائش نہیں،جو کچھ زمین میں اور آسمان میں ہے،سب اللہ کاہے۔

خطبہ حج میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام کی بنیاد 5چیزوں پر ہے،توحید،محمدﷺکوآخری نبی ماننا،نماز،روزہ ،زکوۃ،حج،اللہ صبرکرنے والوں کاساتھی ہے،صبر اور نماز مسلمان کے ہتھیار ہیں،ایمان والےوہ ہیں جو پریشانی میں صبراوراللہ پربھروسہ کرتےہیں،صبراورشکرادا کرنےوالوں کے خوشخبری ہے۔

علامہ عبداللہ بن سلیمان کا خطبہ حج کے دوران کہنا تھا کہ اللہ بیماری اور پریشانی دور کرنے والا ہے،مومن پریشانی اورمشکلات میں اللہ تعالیٰ کو نہیں بھولتا،اللہ تعالیٰ کو آزمائشوں سے آزماتا ہے،اللہ تعالیٰ کی بندگی میں لگے رہو،اسلام ہمارےلئے دین مبارک اورنعمت ہے ،اللہ تعالیٰ کی مہربانی ہےکہ اس نےہمیں مومن بنایا،سیدھے راستے پرچلنےوالے کیلئے ہی نجات ہے،اللہ تعالیٰ نے جھوٹ اور دھوکادینےسےمنع کیاہے۔

خطبہ حج میں مزیدکہا گیا ہے کہ مسلمان فضول خرچی کرتا ہے اورنہ کنجوسی،خریدوفروخت میں ایمانداری کو یقینی بناؤ،والدین کے ساتھ اچھا سلوک رکھو،اچھا رویہ مسلمان کی نشانی ہے،حقداروں کا حق ادا کرو، ہرامانتدار کواس کی امانت لوٹا دو،اللہ تعالیٰ نےعدل اور انصاف کا حکم دیا ہے ،رسول اللہﷺنےحج الوداع میں فرمایادوسرےکامال تم پرحرام ہے۔

خطبہ حج میں کہا گیا ہے کہ عبادات سےہی مصیبتوں سے چھٹکاراملتاہے،حقوق العباد کی اسلام میں بہت اہمیت ہے،اللہ تعالیٰ اورنبی پاک ﷺ نےزمین پرفساد پھیلانےسےمنع کیاہے،اللہ تعالیٰ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑو،ایمان والے اللہ کے ساتھ کسی کوشریک نہیں کرتے۔

علامہ عبداللہ بن سلیمان نے خطبہ حج میں مزید کہا کہ ہمیں چاہئے کہ صفائی کا خیال رکھیں،شریعت میں بیماری کاعلاج منع نہیں ہے،کہیں طاعون پھیلنےکا سنوتو وہاں نہ جاؤ،اللہ تعالیٰ ہمیں دین پرعمل کرنے کی توفیق عطافرمائے،تمام مسلمانوں کیلئےہم دعائے خیرکرتے ہیں،عرفہ کا دن جہنم سےبھاگ جانےاورجنت میں جانےکادن ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div