Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

رمضان شوگر ملز کیس : شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد

لاہور:احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ (ن)کے صدر...
اپ ڈیٹ 06 اگست 2020 11:44am

لاہور:احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف اورپنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کردی، دونوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

لاہورکی احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت کی،شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر آج فرد جرم عائد ہونی چاہیئے، قانون کے مطابق ملزمان کے وکلا ءکے پاس کوئی جواز موجود نہیں ہے، عدالت نے گزشتہ سماعت پر حکم دیا تھا کہ اگلی سماعت پر فرد جرم عائد ہونی ہے، ٹرائل کے دروان گواہوں کو عدالت میں پیش کریں گے۔

شہبازشریف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کرنی ہے، بطور اپوزیشن لیڈران کا وہاں ہونا ضروری ہے،عدالت سے جانے کی اجازت دی جائے۔

وکیل حمزہ شہباز نے کہا کہ ایک موقع دے دیں آج فرد جرم عائد نہ کریں، جس پر جج احتساب عدالت نے کہا یہ کیس بڑی دیر بعد فرد جرم کیلئے فکس ہوا ہے، اگر آپ 10 گھنٹے بھی بحث کریں گے، عدالت سننے کیلئے تیار ہے، آپ آج ہی دلائل مکمل کریں، فرد جرم سے متعلق فیصلہ آج ہی کرتے ہیں۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کردی،جس کے بعد فرد جرم کے دستاویزات وصول کرکے شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے دستخط کئے ۔

احتساب عدالت نے کیس کے مزید گواہان کو آئندہ سماعت پر طلب کرتے ہوئے کارروائی 27 اگست تک ملتوی کردی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div