Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

ن لیگ کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس

مسلم لیگ ن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی نے حکومتی پالیسیوں کو شدید...
اپ ڈیٹ 07 اگست 2020 12:49am

مسلم لیگ ن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی نے حکومتی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سفارتی و داخلی محاذ پر حکومتی ناکامی اور نااہلی عیاں ہےتاریخی کرپشن سکینڈلز پر حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔ تحریک انصاف کی حکومت معیشت کو سنبھالا دینے میں ناکام ہے چودہ اگست کویوم استحکام پاکستان منانے کا بھی اعلان کردیا گیا۔

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس کی صدارت قائدحزب اختلاف شہباز شریف نے کی۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے حکومتی معاشی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی ،شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے پہلے ہماری معیشت تباہ ہوچکی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا آنے سے پہلے ہی قومی معیشت ہچکولے کھارہی تھی۔ ان کا کہنا تھا تحریک انصاف کے دور حکومت میں کرپشن کے تاریخی سکینڈل سامنے آئے لیکن حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے عیدالاضحی سے پہلے عوام پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا بم گرایاگندم کی فصل کٹتے ہی پہلے دن سے گندم غائب ہوگئی ایسا ملکی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ سفارتی و داخلی محاذ پر حکومتی کی ناکامی اور نااہلی سب کے سامنے عیاں ہے۔اجلاس کے بعد پارٹی کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چودہ اگست کو یوم تحفظ واستحکام پاکستان منایا جائے گا۔

اجلاس میں پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں اگر کوئی جماعت پرعزم رہی وہ مسلم لیگ ن ہی ہے،مسئلہ کشمیر کو اگر کوئی جماعت منطقی انجام تک پہنچا سکتی ہے تو وہ مسلم لیگ ن ہے،،پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس شروع ہوا توشاہد خاقان عباسی شرکت کرنے کی بجائے اپوزیشن چیمبرمیں موجود رہے۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف کے کہنے پرانہیں اجلاس میں بلا لیا،عطا تارڑ اور محسن رانجھا شاہد خاقان عباسی کو اپنے ساتھ لے کر آئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div