Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

'ہمارا جینا مرنا اسی ملک میں ہے'

وزیر اعظم نے ویڈیو لنک خطاب میں کہا کہ ہمارا جینا مرنا اسی ملک میں ہے۔آئندہ نسلوں کےلئے ہمیں نظام ٹھیک کرنا ہے۔
شائع 07 اگست 2020 11:32pm

وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں مصروف دن گزارا، وزیراعظم سے گورنر و وزیراعلیٰ پنجاب اور فیصل آباد کے ممبران قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔ عمران خان نے پنجاب کے سول اور پولیس افسران کے اجلاس سے بھی خطاب کیا۔

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچنے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات ون آن ملاقات میں سیاسی و انتظامی امور پر بات چیت کی گئی۔ عثمان بزدار کورونا وائرس اور پنجاب میں جاری ترقیاتی اسکیموں سمیت اتحادی جماعتوں کے مسائل کے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں ترقیاتی پراجیکٹس کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم عمران خان سے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد معاشی لحاظ سے بہت اہم حیثیت کا حامل ہے۔ صنعتی شعبے اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کےلئے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔

وزیراعظم نے صوبہ پنجاب کے سول افسران بشمول انتظامی محکموں کے سیکریٹریز، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز،ریجنل پولیس افسران سے ویڈیو لنک خطاب میں کہا کہ ہمارا جینا مرنا اسی ملک میں ہے۔آئندہ نسلوں کےلئے ہمیں نظام ٹھیک کرنا ہے۔

قومی رابطہ کمیٹی برائےہاؤسنگ و تعمیرات کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ راوی ریورفرنٹ اربن ڈیویلپمنٹ پراجیکٹ لاہور کےلئے بہت اہم منصوبہ ہے۔ اس سے لاہور کی آلودگی کو کم کرنے اور مستقبل کی رہائشی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد دے گا۔

وزیر اعظم سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے بھی ملاقات کی اور وزیراعظم کو یونیورسٹیز اصلاحات اور پنجاب آب پاک اتھارٹی کے اقدامات کے متعلق بریفنگ دی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div