جاپان کے شہر ناگاساکی پر ایٹمی حملے کو 75 سال مکمل
جاپان کے شہر ناگاساکی پر امریکی ایٹمی حملے کو 75 سال ہوگئے،...
جاپان کے شہر ناگاساکی پر امریکی ایٹمی حملے کو 75 سال ہوگئے، یادگاری تقریب میں ایٹمی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
ناگاساکی شہر کے پیس پارک میں ہونے والی تقریب میں کورونا وباء کی وجہ سے محدود تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
شہر کے میئر اور حملے میں زندہ بچ جانے والوں نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ جوہری ہتھیاروں پر پابندیوں کیلئے مزید اقدامات کریں۔
امریکا نے 9 اگست 1945 ء کو ناگاساکی پر ایٹمی حملہ کیا تھا جس میں 74 ہزار جانیں گئی تھیں۔
ناگاساکی حملے سے تین دن قبل امریکا نے جاپان کے ایک او ر شہر ہیروشیما پر بھی ایٹمی حملہ کیا تھا۔
مزید خبریں
سعودی عرب نے اس سال حاجیوں کیلئے اہم شرط عائد کردی
پیزا کے ساتھ جاب کی درخواست، سی ای او نے وائرل کردی
اماراتی حکومت کی مذہبی عبادت گاہوں پر جانے والوں پر اربوں روپے جرمانے کی وارننگ
وزن کم کرنے کی باپ کی ضد نے بچے کی جان لے لی
سعودی عرب میں سوشل میڈیا پوسٹ پر لڑکی کو 11 سال قید کی سزا
اسرائیلی بمباری سے 24 گھنٹے میں مزید 33 فلسطینی شہید
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.