ضلع مہمند:ماربل کی کان پرتودہ گرنے سےجاں بحق افرادکی تعداد23ہوگئی

ضلع مہمند کے علاقے زیارت میں ماربل کی کان پر تودہ گرنے سے جاں بحق...
شائع 10 ستمبر 2020 12:27pm

ضلع مہمند کے علاقے زیارت میں ماربل کی کان پر تودہ گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہوگئی جبکہ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش آج چوتھے روز بھی جاری ہے۔

ضلع مہمند کی تحصیل صافی میں ماربل کی کان پر تودہ گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہوگی جبکہ واقعہ کو 4 دن گزر جانے کے بعد بھی عوام ملبے تلے دبے اپنے پیاروں کے جسد خاکی ملنے کے منتظر ہیں۔

جائے حادثہ پر امدادی کارروائیوں میں سماجی ادارے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں،جس سے اہل علاقہ بھی مطمئن ہیں۔

حادثے نے حکومتی کارکردگی کی کلی کھول کر رکھ دی،صوبائی حکومت صرف اعلانات تک محدودہے ،عوامی نمائندےروزانہ زیارت ماربل کا طواف کرنے آتے ہیں اور فوٹو شوٹ کروا کر چلتے بنتے ہیں۔