Aaj News

اتوار, مئ 12, 2024  
03 Dhul-Qadah 1445  

موٹر وے ریپ کیس: پولیس ملزمان تک کیسے پہنچی۔۔۔؟

سنیچر کو لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران آئی جی پنجاب پولیس...
شائع 13 ستمبر 2020 08:09am

سنیچر کو لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی نے سیالکوٹ لاہور موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے ملزمان کی شناخت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ رات 12 بجے دونوں ملزمان کی شناخت ہو گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ واقعے میں عابد علی اور وقار الحسن نامی دو ملزمان کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

’عابد علی کا پہلے ڈی این اے ٹیسٹ ہوا تھا جس سے نمونے میچ کر گئے۔ ملزم کا تعلق بہاول نگر کے علاقے فورٹ عباس سے ہے۔ ملزم کی شناخت ہونے کے بعد راتوں رات ہم نے فورٹ عباس سے ساری تفصیلات جمع کیں۔‘

’ملزم عابد علی اور ان کی اہلیہ پولیس کے چھاپے کے وقت قلعہ ستار شاہ ضلع شیخوپورہ سے فرار ہو گئے، دوسرے ملزم وقار الحسن کے گھر بھی چھاپہ مارا گیا لیکن وہ بھی فرار ہوچکے تھے۔‘

انہوں نے بتایا کہ ملزم کے نام پر چار موبائل سمز تھیں جو وہ مختلف اوقات میں استعمال کرتے رہے ہیں اور ان میں سے ایک سم ملزم کے نام پر نہیں تھی۔

انعام غنی کا کہنا تھا کہ اگر کسی کے پاس ملزمان کے حوالے سے کوئی اطلاع ہو تو فوری طور پر ون فائیو (15) پر پولیس کو آگاہ کیا جائے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div