Aaj News

اتوار, مئ 12, 2024  
03 Dhul-Qadah 1445  

پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 301,481ہوگئی

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ...
شائع 13 ستمبر 2020 09:26am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد301,481ہوگئی جبکہ6,379افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا سے اموات اور کیسز میں بتدریج کمی کاسلسلہ جاری ہے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 526نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3لاکھ01ہزار 481ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 13ستمبر بروز اتوارکوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،پاکستان میں آج کورونا وائرس کے مزید241نئے مریض سامنے آئے جبکہ2ہلاکتیں ہوئیں۔

بلوچستان میں 82،پنجاب میں77،اسلام آباد میں 39،گلگت بلتستان میں 32اورآزاد کشمیر میں کورونا کے 11کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا نے پنجاب میں 2مریضوں کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ31ہزار 880 ہوگئی جبکہ پنجاب میں97ہزار679افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں36ہزار942،اسلام آباد میں15ہزار901،بلوچستان میں13ہزار483 ،گلگت بلتستان میں3196اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2400کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید06مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6379ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2443افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2217،خیبرپختونخوا میں 1257،اسلام آباد میں178،بلوچستان میں145اور گلگت بلتستان میں 74اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث65 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ05ہزار673 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے534 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے893افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 89ہزار429مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران31ہزار411کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے526افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 29لاکھ39ہزار790افراد کے ٹیسٹ کے2 جا چکے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div