Aaj News

پیر, مئ 13, 2024  
05 Dhul-Qadah 1445  

حمزہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کا جراتمندی سے مقابلہ کر رہےہیں،شہباز شریف

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اورقومی اسمبلی میں قائد حزب...
شائع 13 ستمبر 2020 10:31am

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ حمزہ شہباز نیب نیازی گٹھ جوڑ کا جراتمندی سے مقابلہ کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو جیل میں کورونا ہوگیا ہے،مشرف دور میں نیب مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے بعد وہ اب نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سیاسی انتقام کا انتہائی جراتمندی و ثابت قدمی سے سامنا کر رہا ہے۔

ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے عوام سے حمزہ کی جلد صحتیابی کیئے خصوصی دعا کی بھی درخواست کی۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حمزہ شہباز کو علاج کلئےد فوری اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ گزشتہ تین روز سے شدید بخار میں مبتلا ہیں،بگڑتی ہوئی صحت کو دیکھتے ہوئے انہیں کوٹ لکھپت جیل سے فوری اسپتال منتقل کیا جائے،علاج میں سستی یا لاپرواہی سے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی صحت خطرے سے دوچار ہوسکتی ہے، قوم اور پارٹی کارکنان حمزہ شہباز کی صحت کلئےد دعا کریں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div