Aaj News

اتوار, مئ 12, 2024  
04 Dhul-Qadah 1445  

مری ایکسپریس وے پر خاتون کو ہراساں کرنےوالے 5 نوجوان گرفتار

موٹروے پولیس نے مری ایکسپریس وے پر گاڑی میں سوار خاتون کو ہراساں...
شائع 13 ستمبر 2020 11:06am

موٹروے پولیس نے مری ایکسپریس وے پر گاڑی میں سوار خاتون کو ہراساں کرنے کرنے والے 5 اوباش نوجوانوں کو گرفتار کرلیا، عدالت نے پانچوں ملزمان کی ضمانت منظور کر لی۔

ہیلپ لائن پر ایک خاتون کی جانب سے موٹروے پولیس کو کال موصول ہوئی کہ 5لڑکے اسے ہراساں اور گاڑی کا مسلسل پیچھا کر رہے ہیں جس پر پولیس فوری طور پر متحرک ہو گئی۔

موٹروے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اوباش نوجوانوں فیضان ندیم، عبداللہ، مصعب عباس، عمر اور محمد ولید کو گرفتار کرلیا۔

مری پولیس کے مطابق پانچوں لڑکوں کا تعلق لاہورسے ہے جو سیر و تفریح کیلئے مری آئے تھے جبکہ پولیس نے موٹروے پولیس انسپکٹر کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔

مقامی عدالت نے گرفتار پانچوں نوجوانوں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

ایس ایچ او مری راجہ رشید کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ معمولی نوعیت کا دکھائی دیتا ہے ، گاڑی کو 2، 3 دفعہ کراس کرنے پر خاتوں نے موٹروے پولیس کو شکایت کی، جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div