Aaj News

پیر, مئ 13, 2024  
04 Dhul-Qadah 1445  

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رات گئے لاہور شہرکے مختلف...
شائع 13 ستمبر 2020 11:06am

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رات گئے لاہور شہرکے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور مسائل کے حل کیلئے ہدایات جاری کیں،خراب اسٹریٹ لائٹس پر وزیراعلیٰ نے برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رات گئے بغیر پروٹوکول خود گاڑی ڈرائیو کرکے شہر ی سہولتوں کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ نے گلبرگ اوردیگر علاقوں میں خراب سٹریٹ لائٹس دیکھ کر شدید برہمی کا اظہار کیا اور غفلت برتنے والے عملے کیخلاف کارروائی کا حکم بھی دیا۔

عثمان بزدار کاکہناتھا کہ شہر میں اسٹریٹ لائٹس کوفنکشنل رکھنا میٹروپولیٹن کارپوریشن کے متعلقہ حکام کی ذمہ داری ہے،فرائض میں غفلت برتنے والے افسر یا ملازم کو عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اچانک دوروں سے شہرکے مسائل کا حقیقی ادراک ہوتا ہے،شہری مسائل کے حل کیلئے ایسے وزٹ وہ آئندہ بھی کریں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div