Aaj News

منگل, مئ 14, 2024  
05 Dhul-Qadah 1445  

حکمرانوں کو جس طاقت پر بھروسہ ہےوہ ان کے کام نہیں آئےگی،مریم نواز

لاہور:مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ حمزہ...
شائع 13 ستمبر 2020 02:41pm

لاہور:مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ حمزہ شہباز کوغیر قانونی طور پرنظربند کیا گیا،حکمرانوں کو جس طاقت پر بھروسہ ہے وہ ان کے کام نہیں آئے گی۔

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کے کورونا میں مبتلا ہونے پر مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومت پرشدید تنقید کی۔

مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ حمزہ شہباز کو ایک سال سے زیادہ عرصہ سے ناجائز اورغیر قانونی طور پرنظربند کیا گیا ہے،ان ظالم حکمرنوں کو یہ جان لینا چاہیئے کہ جس سفاک طاقت پروہ بھروسہ کرتے ہیں وہ وقت آنے پر ان کے کام تک آئے گی اوروہ دن دور نہیں ہے۔

ایک اور ٹویٹ میں مریم نواز نے کہا کہ ابھی تو یہ تحقیق ہونا باقی ہے کہ گھر کا کھانا بند کرکے نواز شریف کو نیب میں کیاخوراک دی جاتی رہی کہ یکا یک ان کی بیماری میں شدت آگئی، ان کے پلیٹ لیٹس خطرناک حد تک گر گئے اور انہیں ہارٹ اٹیک ہوا،سوال تو یہ بھی ہے کہ کال کوٹھڑی میں بند تنہا قیدی کرونا وائرس کی زد میں کیسے آگیا ؟۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div