Aaj News

پیر, مئ 13, 2024  
04 Dhul-Qadah 1445  

عمران خان نے اپنی جیسی اناڑی ٹیم پنجاب میں لگائی ہے،احسن اقبال

لاہور:مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ ...
شائع 13 ستمبر 2020 02:41pm

لاہور:مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ رازداری سے تحقیقات ہوتیں تو ملزمان فرار نہ ہوتے،عمران خان نے اپنی جیسی اناڑی ٹیم پنجاب میں لگائی ہے۔

لاہورمیں مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کئی ممالک میں سفاکانہ جرائم ہوتے ہیں ،کسی ملک میں مظلوم پرتنقیدنہیں کی جاتی ،جرم پرسفاکی اور بے حسی کامظاہرہ کیا گیا،یہ نااہل حکومت ملک کو تباہی کی طرف لے جارہی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ سب سے بڑے صوبےمیں2سال میں5آئی جی تبدی ہوئے،عمران خان نےاپنی جیسی اناڑی ٹیم پنجاب میں لگائی،پنجاب عمران خان کی ہٹ دھرمی کا نشانہ بن رہا ہے،پی ٹی آئی نےدلخراش واقعے پرسیاست کرنےکی کوشش کی۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء نے مزید کہا کہ شہبازشریف نےلاہورمیں جدیدفرانزک لیب بنائی،فرانزک لبل نہ ہوتی تو ملزم کی نشاندہی ناممکن تھی،نشاندہی کے باوجودملزمان کوگرفتارنہ کیاجاسکا،رازداری سےتحقیقات ہوتیں توملزمان فرار نہ ہوتے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت ترجمانوں اور میڈیالیس کےذریعےچل رہی ہے،پوراپاکستان سی سی پی اوکےبیان کی مذمت کرچکاہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ آصف نے کہا کہ موٹروے زیادتی واقعے نے قوم کو شرمسار کیا،اعلیٰ پولیس افسر نے خاتون پر ہی الزام ڈالنے کی کوشش کی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div