Aaj News

پیر, مئ 13, 2024  
04 Dhul-Qadah 1445  

لیاری میں عمارت گرنے کا معاملہ، وزیر اعلیٰ کا نوٹس

وزیر اعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی سے واقع کی رپورٹ طلب کرلی.
شائع 13 ستمبر 2020 06:34pm

وزیر اعلیٰ سندھ نے لیاری میں رہائشی عمارت گرنے کا نوٹس لے لیا۔کمشنر کراچی سے واقع کی رپورٹ طلب کرلی۔ بلڈنگ کنٹرول کی ٹیم نے جائے وقعہ پر پہنچ کر معائنہ کیا۔ زیر تعمیر عمارت کے مالک اور کھدائی کرنے والے ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کردی گئی۔

ایک اوررہائشی عمارت گر گئی دو اور زندگیاں ختم ہوئیں۔ 12زخموں سے چور ہیں ۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقع کا نوٹس لےکرکمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ دوسری جانب سندھ بلڈنگ کنٹرول کی ٹیم موقع پر پہنچی جائے وقوعہ کا معائنہ کیااور بتایا کہ گرنے والی عمارت کے برابر والی عمارت میں تعمیرات جاری تھیں،بھاری مشنری سے کھدائی کی جارہی تھی، جو عمارت گرنے کا باعث بنی۔ پولیس چھٹی کے ایام میں ہونے والی تعمیرات کو روکیں۔

ایس بی سے اے کی جانب سے زیر تعمیر عمارت کے مالک کو واقع کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے انکے اور کھدائی کرنے والے ٹھیکیدار مقدمہ درج کرنے کی سفارش بھی کردی گئی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div