Aaj News

پیر, مئ 13, 2024  
04 Dhul-Qadah 1445  

'خاتون کے ساتھ زیادتی عدل و انصاف کا امتحان ہے'

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں حکومتی بے حسی اور مظلوم کے سر پر شفقت کی چادر کے بجائے ان کا مذاق بنانا افسوسناک ہے.
شائع 13 ستمبر 2020 06:42pm

مسلم لیگ ن نے گجرپورہ واقعہ پر سی سی پی او لاہور کے بیان کو خواتین کی تذلیل قرار دیتے ہوئے فی الفور مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال کہتے ہیں خاتون کے ساتھ زیادتی عدل و انصاف کا امتحان ہے۔ عمران نیازی کو اقتدار میں لانے والے مدد گار قوم کے مجرم ہیں۔

لاہورمیں مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کے دوران احسن اقبال گجر پورہ موٹروے خاتون زیادتی کیس کو لیکر حکومت پر خوب برسے،بولے جرم دنیا بھر میں ہوتے ہیں لیکن اس واقعے میں حکومتی بے حسی اور مظلوم کے سر پر شفقت کی چادر کے بجائے ان کا مذاق بنانا افسوسناک ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والا ناک رگڑ کر اپنا گناہ قبول کرکے کفارہ بھی ادا کررہا ہے۔عمران خان اور انکے چند وزیر کو قومی اداروں کے کردار کو متنازعہ بنا کر حکومت کی نالائقیوں کا بوجھ دوسروں پر نہیں ڈال سکتے۔

احسن اقبال کا مزیدکہنا تھا کہ حمزہ شہبازکوجیل میں بروقت طبی امداد نہیں دی گئی۔تاہم اس کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایاجارہاہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div