Aaj News

پیر, مئ 13, 2024  
04 Dhul-Qadah 1445  

حمزہ شہباز کی اسپتال منتقلی، چیف سیکریٹری پنجاب کو خط لکھ دیا گیا

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز جو اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں ہیں انکی کرونا رپورٹ مثبت آ گئی ہے۔
شائع 13 ستمبر 2020 06:51pm

مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کے لئے ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب کو خط لکھ دیا ہے۔مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات عطا تارڑ نے حمزہ شہباز کو کوٹ لکھپت جیل سے اتفاق ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز جو اس وقت کوٹ لکھپت جیل میں ہیں انکی کرونا رپورٹ مثبت آ گئی ہے۔حمزہ شہباز گزشتہ ایک ہفتے سے کرونا وائرس کا شکار ہیں۔حمزہ شہباز کا سارا میڈیکل ریکارڈ اتفاق اسپتال میں موجود ہےاورحمزہ شہباز کا ڈاکٹر رضوان اختر بہتر علاج کر سکتے ہیں۔مراسلے میں حکومت سے استدعا کی گئی ہے کہ حمزہ شہباز کو میڈیکل ایمرجنسی کی بنیاد پر فوری طور پراتفاق ہسپتال منتقل کیاجائے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div