'ہم آج تک خواتین کی عزت کا تحفظ نہیں کر سکے'
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ خواتین کے ساتھ زیادتی دہشتگردی ہے تاہم زیادتی کرنے والوں کی سزا پھانسی ہونی چاہیئے۔
گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہتے ہیں کہ ہم آج تک خواتین کی عزت کا تحفظ نہیں کر سکے۔ موٹروے خاتون زیادتی کیس سے سب کے سر شرم سے جھک گئے۔ خواتین کے ساتھ زیادتی دہشتگردی ہے تاہم زیادتی کرنے والوں کی سزا پھانسی ہونی چاہیئے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سی سی پی او کو الفاظ کا چناو صحیح کرنا چاہیئے تھا۔ جبکہ موٹروے پر پولیس کیوں تعینات نہیں کی گئی اس بات کی تفتیش ہو گی اور ذمہ داروں کا تعین ہو گا۔ ہماری تفتیش اور پراسیکیوشن بہت کمزور اور بوسیدہ ہے۔تاہم اس میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔