Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

سندھ ہائیکورٹ نے نیب کو سہیل انور سیال کے گھر چھاپے سے روک دیا

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے قومی احتساب بیورو(نیب )کو صوبائی...
شائع 14 ستمبر 2020 01:12pm

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے قومی احتساب بیورو(نیب )کو صوبائی وزیربرائے ایری گیشن سہیل انور سیال کے گھروں پر چھاپے مارنے سے روک دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں صوبائی وزیرسہیل انورسیال کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ،سہیل انور سیال نے نیب چھاپوں کیخلا ف عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا کہ میں نے ضمانت حاصل کر رکھی ہے، ضمانت پر ہونے کے باوجود نیب مسلسل گھروں پر چھاپے مار رہا ہے، نیب کو گھروں پر چھاپے مارنے اور ہراساں کرنے سے روکا جائے۔

وکیل سہیل انور سیال نے کہا کہ نیب نے میرے مؤکل کے بیمار والد، مرحوم چاچا اور دیگر رشتہ داروں کے گھروں پر چھاپے مارے، نیب نے سرچ وارنٹ کے بغیر چھاپے مارے اور خواتین کو بھی ہراساں کیا۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ سہیل انور سیال اور دیگر کے خلاف انکوائری مکمل کر لی ہے، سہیل انور سیال اور دیگر کی جائیدادوں کی قیمتوں کا تخمینہ لگانا باقی ہے، مہلت دی جائے۔

سندھ ہائیکورٹ نے نیب کوسہیل انورسیال کےگھروں پرچھاپےمارنےسےروک دیا۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس کےکےآغا نے ریمارکس دیئے کہ نیب کو اختیار نہیں کہ سرچ وارنٹ کے بغیر چھاپے مارے۔

جسٹس کے کے آغا نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ نیب کسی کے گھر جا کربلاجواز خواتین کو حراساں نہیں کرسکتا،چھاپوں کے دوران خواتین پولیس اہلکارساتھ لے جایا کریں، نیب کو معاشرتی اقدارکابھی خیال کرنا ہوگا۔

سندھ ہائیکورٹ نے سہیل انور سیال، ظفر سیال اور جمیل سومرو کی ضمانت میں بھی 12 نومبر تک توسیع کر دی اور آئندہ سماعت پر نیب سے پیشرفت رپورٹ طلب کر لی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div