Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

شہباز شریف کی پی ٹی آئی حکومت پر تنقید

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے موٹروے زیادتی واقعے کے بعد پی ٹی آئی...
شائع 14 ستمبر 2020 07:37pm

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے موٹروے زیادتی واقعے کے بعد پی ٹی آئی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ زینب واقعے پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی گئی ۔

اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ زینب واقعے پرپی ٹی آئی نےسیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے13ہزارڈی این اےٹیسٹ کیےتھے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت تمام شعبوں کی طرح امن وامان میں بھی ناکام ہے، عوامی خدمت کےعظیم منصوبےنوازشریف دورمیں لگے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ جھوٹی پریس کانفرنس اورغلط بیانی ہمارا وتیرہ نہیں۔

پہلے اجلاس کا 35نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا،لاہور سیالکوٹ موٹر وے پرخاتون سے زیادتی کے واقعےپرتوجہ دلاو نوٹس پربحث کے علاوہ اینٹی منی لانڈرنگ بل اوراسلام آباد وقف پراپرٹیزبل کو مشترکہ اجلاس میں بھیجنے کی تحریک پیش کی جائے گی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس کا 35نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، لاہور سیالکوٹ موٹر وے پرخاتون سے زیادتی کے واقعے پرتوجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈا میں شامل ہیں۔

وفاقی وزیرقانون بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کیس میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے بارے آرڈیننس کی مدت میں 120 دن توسیع کی قرارداد پیش کریں گے۔

اجلاس میں اراکین کے سوالات پرمشتمل وقفہ سوالات بھی شامل ہیں،کوآپریٹو سوسائیٹیزترمیمی بل پر قانون سازی بھی ایجنڈا میں شامل ہے۔

پاکستان کی معیشت کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کی 2019-20 کی رپورٹ کے علاوہ مشترکہ مفادات کونسل کی تین سال کی رپورٹیں ایوان کے سامنے رکھی جائیں گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div