Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

بھارت میں پاکستانی ہندووں کا قتل ،بھارتی ناظم امور کی طلبی

بھارت کے ضلع جودھ پور میں 11 پاکستان ہندووں کے قتل کے معاملے پر...
شائع 14 ستمبر 2020 07:45pm

بھارت کے ضلع جودھ پور میں 11 پاکستان ہندووں کے قتل کے معاملے پر پاکستان میں بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی ہوئی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے گیارہ پاکستانی ہندوؤں کے قتل پر احتجاج کیا اور اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی حکومت سے گیارہ ہندو پاکستانیوں کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے تفصیلات طلب کی تھی ۔

بھارتی ریاست راجھستان کے شہرجودھ پور میں 9 اگست کو پاکستان سے جانے والے گیارہ ہندو مشکوک طور پر مارے گئے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے متعدد بار بھارتی حکومت سے واقعے کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔بھارتی حکومت معاملے پر ٹال مٹول سے کام لیتی رہی ہے اورٹھوس معلومات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مرحوم کی بیٹی شرمتی مکھی نے اپنے والد کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کا بیان دیا ہے ۔شرمتی مکھی کے مطابق را اس کے والد والدہ اور دیگر اہلخانہ کے قتل میں ملوث ہے اور پاکستان مخالف کام کرنے کے لئے قائل کرنے میں ناکام رہی ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔پاکستانی ہائی کمیشن کو متاثرین کے بھارت میں موجود خاندان تک رسائی دی جائے ۔بھارت ایف آئی آر کی کاپی فراہم کرے اور پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکاروں کو پوسٹ مارٹم کے وقت رسائی دے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div