Aaj TV News

BR100 4,439 Increased By ▲ 19 (0.44%)
BR30 22,677 Increased By ▲ 65 (0.29%)
KSE100 42,505 Increased By ▲ 170 (0.4%)
KSE30 18,046 Increased By ▲ 102 (0.57%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 288,047 747
DEATHS 6,162 9

لاہور سے ایک انتہائی تشویشناک خبر سامنے آئی ہے جس میں ایک اوباش نوجوان ابشام زاہد طالبہ کو ڈرا دھمکا کر اسے جان سے مار دینے اور عزت کو تار تار کرنے کی دھمکیاں دیتا رہا ہے۔

سینیئر اینکر پرسن وسیم بادامی نے دھمکی آمیز ویڈیو پلے کی جس میں لڑکے کو صاف دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ وہ کس قدر ڈھٹائی کے ساتھ دھمکی آمیز ویڈیو پیغام ریکارڈ کر رہا ہے۔ لڑکے نے ویڈیو کے آغاز میں کہا کہ ہم دل نہیں توڑتے، ہڈیاں توڑتے ہیں۔

ویڈیو کا جو حصہ دکھایا گیا ہے اس میں بظاہر لگ رہا ہے کہ سفاک نوجوان لڑکی سے کوئی چیز منوانے کی بات کر رہا ہے، اور انکار کی صورت میں ساتھ رکھے اسلحے کے استعمال کی دھمکی دے رہا ہے۔

سینیئر اینکر پرسن کے مطابق نوجوان نے لڑکی کو ایک مرتبہ اغواء کرنے کی بھی کوشش کی تھی جس کے بعد لڑکی کی جانب سے ایف آئی آر بھی کٹوانی کی کوشش کی گئی، لیکن بالآخر جب اس سے متعلق کوئی پیشرفت نہ ہوئی تو متاثرہ لڑکی نے چار و ناچار وہ دھمکی آمیز ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی۔

اینکر پرسن وسیم بادامی نے جذباتی انداز میں حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر اس نوجوان کو یہ خوف ہو کہ اس کی اس حرکت کی وجہ سے اس کا منہ توڑا جا سکتا ہے تو وہ ایسی حرکت کرنے کی جسارت نہ کرے کبھی۔

متاثرہ لڑکی کا نام فاطمہ بتایا جا رہا ہے جس کی حمایت نے ٹوئیٹر صارفین نے ٹوئیٹر پر فاطمہ کے نام سے ٹرینڈ بھی شروع کیا ہے اور دھمکی آمیز ویڈیو کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔