Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

طلباء کو تعلیمی اداروں میں واپسی پر خوش آمدید کہتا ہوں،شفقت محمود

اسلام آباد:وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودنے تعلیمی...
اپ ڈیٹ 15 ستمبر 2020 12:06pm

اسلام آباد:وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمودنے تعلیمی ادارےکھلنےپراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلباءکوتعلیمی اداروں میں واپسی پرخوش آمدیدکہتا ہوں،بچوں کی صحت و سلامتی یقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

وزیرتعلیم شفقت محمود نے طلباء کو تعلیمی اداروں میں واپسی پرخوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ بچوں کی صحت و سلامتی یقینی بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، والدین،اساتذہ اور بالخصوص طلبا ءکورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ایس اوپی پرعمل کریں۔

”اسکول نے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا تو وارننگ کے بعد بند کردیں گے“

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ جس دن کا انتظارتھا وہ آ گیا ، سب کا امتحان ہے ، اسکول اور کالجز کھل گئے،یہ اساتذہ ، والدین ، طلبہ اور انتظامیہ سب کیلئے امتحان ہے، اسکول نے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا تو وارننگ کے بعد بند کردیں گے۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے جی سکس فور اسکول کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں شفقت محمود نے کہا کہ قوم نے کورونا وبا ءکا ڈٹ کر مقابلہ کیا، حکومتی اقدامات مثالی رہے،اسکول و کالجز کھل گئے،یہ اساتذہ ، والدین ، طلبہ اور انتظامیہ کیلئے امتحان ہے۔

وزیرتعلیم نے خبردارکیا کہ ایس اوپیزپرعملدرآمد کریں کوتاہی پروارننگ اورپھراسکول بند بھی کیا جاسکتا ہے۔

شفقت محمود کا مزیدکہنا تھاکہ اسکول بسز احتیاطی تدابیر کے تحت چلائی جائیں گی، گزشتہ حکومت میں بسیں آئیں تاہم ڈرائیورکا انتظام نہیں کیا گیا ، ان بسز کو متحریک کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div