Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

خیبرپختونخوا میں شادی ہالز آج سے کھولنے کا اعلان، اعلامیہ جاری

پشاور:خیبرپختونخوا میں شادی ہالز آج سے کھولنے کا اعلان کردیا...
شائع 15 ستمبر 2020 09:44am

پشاور:خیبرپختونخوا میں شادی ہالز آج سے کھولنے کا اعلان کردیا گیا، محکمہ داخلہ و قبائلی امور نے اعلامیہ جاری کردیا،شادی ہالز کھولنے سے پہلے تمام اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ لازمی کرانا ہوگا۔

خیبرپختونخوا میں شادی ہالز کھلنے کی اجازت مل گئی، صوبائی حکومت نے شادی ہالز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

محکمہ داخلہ و قبائلی امور کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا،اعلامیہ کے مطابق شادی ہالز 15 ستمبر سے کھلیں گے،شادی ہالز کھولنے سے پہلے تمام اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ لازمی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div