Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید6ہلاکتیں،404 نئے کیسز رپورٹ

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید...
اپ ڈیٹ 15 ستمبر 2020 10:14am

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 6افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6,389ہوگئی جبکہ مزید 404 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد302،424ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا سے اموات اور کیسز میں بتدریج کمی کاسلسلہ جاری ہے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 404نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد3لاکھ02ہزار 424ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 15ستمبر بروز منگل کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،پاکستان میں آج کورونا وائرس کے مزید212نئے مریض سامنے آئے جبکہ6ہلاکتیں ہوئیں۔

خیبرپختونخوا میں 87،پنجاب میں57،گلگت بلتستان میں 42،اسلام آباد میں 21،اورآزاد کشمیر میں کورونا کے 05کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کورونا نے پنجاب میں 3،گلگت بلتستان میں 2اورآزاد کشمیر میں ایک مریض کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ32ہزار 250ہوگئی جبکہ پنجاب میں97ہزار817افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں37ہزار079،اسلام آباد میں15ہزار962،بلوچستان میں13ہزار621 ،گلگت بلتستان میں3269اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2426کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید06مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6389ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2445افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2220،خیبرپختونخوا میں 1257،اسلام آباد میں178،بلوچستان میں145اور گلگت بلتستان میں 78اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث66 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ05ہزار774 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے563 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے455افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 90ہزار261مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران27ہزار277کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے404افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 29لاکھ95ہزار890افراد کے ٹیسٹ کےد جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے 735 اسپتالوں میں 1ہزار09مریض زیر علاج ہے جبکہ 92 مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div