Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
10 Shawwal 1445  

پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ پنڈی گھیب کے قریب گرکرتباہ،پائلٹ محفوظ

اسلام آباد:پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ پنڈی گھیب کے قریب گرکرتباہ...
اپ ڈیٹ 15 ستمبر 2020 11:52am

اسلام آباد:پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ پنڈی گھیب کے قریب گرکرتباہ ہوگیا تاہم حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے ۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران پنڈی گھیب کے قریب گر کرتباہ ہوا، پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہے جبکہ زمین پرکسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

ترجمان پاک فضائیہ نے کہاکہ واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے ایئرہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div