Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

مردان میں مزید 5علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

مردان میں موجود صورتحال کے پیش نظر مزید 5علاقوں میں مائیکرو...
شائع 15 ستمبر 2020 10:51am

مردان میں موجود صورتحال کے پیش نظر مزید 5علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیااورضلعی انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کردیا۔

مردان میں موجود صورتحال کے پیش نظر 10 دن کیلئے 5 گھروں اور گلیوں میں رہائش پذیر 145 افراد کے گھروں پر مائیکرو لاک ڈاؤن لگادیا گیا ۔

مردان ڈی سی آفس سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق مائیکرو لاک ڈاؤن کے دوران ان گھروں میں آنے جانے پر پابندی عائد ہوگی۔

لاک ڈاؤن والے متاثرہ علاقوں میں ڈپٹی کلے،مردان خاص، جہانگیر کلے، غنڈو اور بخشالی کے بعض علاقے شامل ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div