Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

وزیراعلیٰ پنجاب کی بہاولپور اور ملتان کیلئے سول سیکرٹریٹ کے ماڈل کی منظوری

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بہاولپور اور ملتان کیلئے...
شائع 15 ستمبر 2020 12:08pm

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بہاولپور اور ملتان کیلئے سول سیکرٹریٹ کے ماڈل کی منظوری دے دی۔

بزدار حکومت کی جانب سے جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے خوشحبری آگئی، پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بہاولپور اور ملتان کے سول سیکرٹریٹ کے ماڈلز تیار کئے جن کی وزیراعلیٰ پنجاب نے منظوری دے دی۔

عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ دونوں سول سیکرٹریٹ کو جدید ترین طرز پر تعمیر کیا جائےگا، جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے ،تحریک انصاف کی حکومت کھوکھلے نعروں پر نہیں عملی اقدام پر یقین رکھتی ہے، سیکرٹریٹ کے منصوبوں کا سنگ بنیاد جلد رکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جنوبی پنجاب میں پہلی بارترقی کا نیا دور شروع ہوا ہے، سابق حکومتیں صرف وعدوں پر جنوبی پنجاب کے عوام کو بہلاتی رہیں، جنوبی پنجاب کے فنڈز من پسند ضلعوں پر خرچ کئے گئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div