Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

کراچی میں نجی اسکول کی 9ویں جماعت کی طالبہ سیڑھیوں سے گرکرجاں بحق

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں عائشہ منزل پر واقع نجی اسکول...
شائع 15 ستمبر 2020 02:33pm

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں عائشہ منزل پر واقع نجی اسکول کی9ویں جماعت کی طالبہ اریبہ اسکول کی سیڑھیوں سے گر کرجاں بحق ہو گئی۔

کورونا کی وباء کے بعد اسکول کھلنے کے پہلے ہی روز کراچی کے نجی اسکول میں 9ویں جماعت کی طالبہ سیڑھیوں سے گر کرجاں بحق ہوگئی۔

واقعہ فیڈرل بی ایریا میں قائم نجی اسکول ہیپی پیلیس کیمپس تھری میں پیش آیا، بچی کو پہلے نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بتایا گیا کہ بچی انتقال کرچکی ہے، جس کے بعد اسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

نجی اسکول کے مالک کا کہنا ہے کہ نویں جماعت کی طالبہ چودہ سالہ اریبہ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گرگئی تھی۔

وزیر تعلیم سعید غنی نے نجی اسکول کی سیڑھیوں سے گر کر طالبہ کےجاں بحق ہونے کانوٹس لیتے ہوئے ڈی جی پرائیویٹ اسکولز منصوب صدیقی سے فوری واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

صوبائی وزیرکی ہدایات پرفوری طورپر ڈپٹی ڈائریکٹرز پرمشتمل 2رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی جو سانحہ کے حوالے سے تمام حقائق کی تحقیقات کررہی ہے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div