Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

وفاقی کابینہ نے جنسی درندوں کو سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے جنسی درندوں کو سخت سزائیں دینے کا...
شائع 15 ستمبر 2020 03:37pm

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے جنسی درندوں کو سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کردیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ کابینہ اجلاس میں موٹروے واقعےپربھی گفتگو کئی گئی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ ارکان نے جنسی زیادتی کے مجرموں کو سخت سزائیں دینےکیلئے قانون سازی کا مطالبہ کردیا۔

کابینہ ارکان نے کہا کہ جنسی درندوں کوسخت اورفوری سزائیں دیناہوں گی،اس وقت تمام جماعتوں کومل کرقانون سازی کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایسےمجرم کسی رعایت کےمستحق نہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div