Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

حمزہ شہباز کو اسپتال منتقل نہ کرنے کیخلاف لیگی کارکنوں کا اجلاس

لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کو اسپتال منتقل نہ کرنے کے خلاف لیگی کارکنوں نے چیئرنگ کراس پر احتجاجی مظاہرہ اور صحت یابی کےلئے دعا کی۔
شائع 15 ستمبر 2020 07:05pm

لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کو اسپتال منتقل نہ کرنے کے خلاف لیگی کارکنوں نے چیئرنگ کراس پر احتجاجی مظاہرہ اور صحت یابی کےلئے دعا کی۔

چیئرنگ کراس پر بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے مسلم لیگ ن کے کارکنان نے لیگی رہنما حمزہ شہباز کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے باوجود انہیں اسپتال منتقل نہ کئے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کارکنان نے شدید نعرے بازی بھی کی۔

احتجاجی مظاہرہ سے لیگی رہنماوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت حمزہ شہباز کو ہسپتال نہ بھیج کراوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئی ہے۔ اگرن لیگ نے کوئی انتہائی فیصلہ کرلیا تو حکومت کےلئے پنجاب چلانا مشکل ہوجائے گا۔

احتجاجی مظاہرے میں حمزہ شہباز کی صحت یابی کےلئے دعا بھی کرائی گئی جس کے بعد احتجاج ختم کردیا گیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div