Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

وفاقی کابینہ کا اجلاس: مزید 22پائلٹس کے لائسنس منسوخ

کابینہ اجلاس میں مزید 22 پائلٹس کے لائسنس منسوخ کرنے اورارکان پارلیمنٹ کو 60روزکے اندرحلف اٹھانے کا پابند بنانے کے قانون کی منظوری دے دی۔
شائع 15 ستمبر 2020 07:33pm

وفاقی کابینہ نے مشکوک لائسنس والے مزید 22 پائلٹس کے لائسنس منسوخ کرنے اورارکان پارلیمنٹ کو60روزکے اندرحلف اٹھانے کاپابند بنانے کے قانون کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔کابینہ نے مزید 22 پائلٹس کے لائسنس منسوخ کرنے اورارکان پارلیمنٹ کو 60روزکے اندرحلف اٹھانے کا پابند بنانے کے قانون کی منظوری دے دی۔

وزیراطلاعات نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ سانحہ لاہور موٹروے جیسے واقعات کی روک تھام کےلئے سخت قانون سازی کریں گے ۔مغرب کیا کہے گا اس سے قطع نظر جنسی زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی ہونی چاہیئے۔

شبلی فراز نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق کہا کہ یہ صرف اقتدار کے مزے لوٹنے پاکستان آتے ہیں ۔نواز شریف کو قانون کی پاسداری کرنی ہوگی یہ الگ بات ہے کہ ان کے کام جیل میں ہی رہنے والے ہیں۔

شبلی فرازنے کہا کہ شہبازشریف قومی اسمبلی میں خاتون کے ساتھ زیادتی پربات کرنے کے بجائے موٹروے کی لیب کی تعمیر کا کریڈٹ لیتے رہے۔

وفاقی کابینہ نےاسلام آباد کے گرین ایریاز پرجیل کی دیواروعمارت منہدم کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ گرین ایریاز بحال کرنے اورتجاوزات کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔کابینہ نے اینٹی ملیریئل ڈرگ اورحفاظتی لباس کی برآمدات اور ہپیٹائٹس، انفلوئنزا، کینسر وغیرہ جیسے مرض کی ادویات سمیت 250 ادویات کی ریٹیل پرائس کی منظوری دی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div