Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

مروہ قتل کیس، تینوں ملزمان کا پولیس ریمانڈ

ننھی مروہ قتل کیس کے گرفتار تین ملزمان عبداللہ ، فیض اور نواز کو...
شائع 15 ستمبر 2020 09:43pm

ننھی مروہ قتل کیس کے گرفتار تین ملزمان عبداللہ ، فیض اور نواز کو انسداد دہشتگردی عدالت نے چھبیس ستمبر تک پولیس ریمانڈ پر دے دیا۔

ننھی مروہ پر کیسے ظلم ڈھایاگیا؟ملزمان نے سب کچھ اگل ڈالا۔

ملزمان عبداللہ،فیض اورنواز کو انسداددہشتگردی عدالت پیش کیا۔ عدالت میں تفتیشی افسر نے کہا۔ ملزم عبداللہ نے مروہ کی لاش کو کچراکنڈی میں پھینکا تھا۔

تفتیشی رپورٹ میں ملزمان نے یہ اعتراف کیا کہ ملزم فیض عرف فیضو مقتولہ کے گھر کے قریب رہتا تھا۔

وقوعہ والے روز فیضو اور عبداللہ نے بچی کو اغوا کیا۔

اغوا کے بعد مروہ کو اپنے گھرلاکر باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا۔ زیادتی کی وجہ سے مروہ کی موت واقعہ ہوگئی۔

مروہ کی لاش کو کپڑے میں لپیٹ کر کچرہ کنڈی میں پھینک دیا ۔

اس سے قبل پولیس نے سرکاری وکیل کو بتایا کہ ملزم نواز کو عدم شواہد پر رہا کردیا ہے۔

سرکاری وکیل کے اعتراض اور تفتیشی افسر کی استدعا کے بعد عدالت نے ملزم نواز سمیت تینوں ملزمان کو چھبیس ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div