Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

وزیراعظم نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کی تجویز مسترد کردی

اسلام آباد: ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی پر قومی کھلاڑی وزیراعظم کو...
شائع 16 ستمبر 2020 05:28pm

اسلام آباد: ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی پر قومی کھلاڑی وزیراعظم کو قائل نہ کرسکے، وزیراعظم عمران خان نے کھلاڑیوں کی تمام تجاویز مسترد کردیں۔

وزیراعظم سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق و موجودہ کپتانوں کی ملاقات ہوئی جس میں قومی کرکٹرز نے ڈومیسٹک کرکٹ میں ڈپارٹمنٹس کی بحالی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کے خاتمے سے مقامی کھلاڑی بے روزگار ہوئے۔

اسلام آباد میں میڈٰیا سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ بڑی مشکل سے مصباح الحق، اظہر علی اور محمد حفیظ کو سمجھایا ہے کہ پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے موجودہ نظام کو ہی آگے بڑھنا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ریجنل کرکٹ سب سے بہترین ڈومیسٹک اسٹرکچر ہے، پرانا ڈومیسٹک اسٹرکچر ختم ہونے سے پیدا ہونے والی مشکلات کا اندازہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کرکٹ ٹھیک کرنی ہے تو ڈومیسٹک ریجن کرکٹ کی واحد حل ہے، نئے ڈومیسٹک ڈھانچے سے حقیقی ٹیلنٹ اوپر آئے گا۔

وزیراعظم نے خواہش ظاہر کی کہ اگلے ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div