Aaj News

جمعہ, مئ 10, 2024  
01 Dhul-Qadah 1445  

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریز برابر کر دی، ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی

بابراعظم 44 گیندوں پر 69 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے
اپ ڈیٹ 27 اپريل 2024 11:09pm

پاکستان نے پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو نو رنز سے شکست دیتے ہوئے سیریز دو دو سے برابر کر دی۔

نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پاکستان کی جانب سے دیے گئے 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 169 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

اوپنر ٹم سیفرٹ 52 رنز کے ساتھ سر فہرست رہے جبکہ مائیکل بریسویل 23 ، جیمز نیشام 16 ، مارک چیپمین 12 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

ان کے علاوہ کوئی اور کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے چار وکٹیں اُڑائیں جبکہ اسامہ میر دو، شاداب خان ایک اور عماد وسیم بھی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

قبل ازیں، نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔

جس میں بابراعظم 44 گیندوں پر 69 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ فخر زمان نے 43 ، شاداب خان نے 15 اور عثمان خان نے 31 رنز کی اننگ کھیلی۔

پی سی بی نے وائٹ اور ریڈ بال کرکٹ کیلئے کوچز فائنل کر لیے

بابراعظم نے ٹاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرتے، پچ اچھی لگ رہی ہے، 180 سے 190 رنز کا ٹوٹل اچھا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، زمان خان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ آج کا میچ جیتنے کیلئے پرعزم ہیں، ہم نے سیریز میں کافی کمبی نیشن آزمائے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کی ٹیم میں آج کے میچ کیلئے تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

مجھے گالی دینے والے بھارتی حریف کی اس کے مداحوں نے ٹرولنگ کی، شاہ زیب رند

ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کی رونمائی

ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی لاہور پہنچ گئی ہے، جس کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رونمائی کی گئی۔

ورلڈ کپ کی ٹرافی کو آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچویں میچ کے دوران بھی نمائش کیلئے رکھا گیا، ٹرافی 25 اپریل کو اسلام آباد پہنچی تھی۔

اسلام آباد اور ایبٹ آباد میں بھی ٹرافی کی نمائش کی گئی، ورلڈ کپ ٹرافی ٹور نیویارک امریکہ سے شروع ہوا، ٹرافی ویسٹ انڈیزسے پاکستان پہنچی۔

تین روزہ دورے کے بعد آج رات ٹرافی واپس روانہ کی جائے گی، ورلڈ کپ ٹرافی کو دنیا کے 15 ممالک میں وزٹ کرایا جائے گا۔

Pakistan vs New Zealand

t20 world cup trophy

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div