Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی پینشن روکنے کا نوٹیفیکیشن معطل

اے جی پی آر کو بشیر میمن کی پینشن کا معاملہ دوبارہ دیکھنے کا حکم دیا گیااور 10روز میں پینشن کے معاملے پر رپورٹ بھی طلب کرلی گئی۔
شائع 16 ستمبر 2020 07:34pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی پینشن روکنے کا نوٹیفیکیشن معطل کردیا۔اے جی پی آر کو بشیر میمن کی پینشن کا معاملہ دوبارہ دیکھنے کا حکم دیا گیااور 10 روز میں پینشن کے معاملے پر رپورٹ بھی طلب کرلی گئی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر کی پینشن روکے جانے کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران اے جی پی آر کے نمائندے سے استفسار کیا کہ آپ کسی کی پینشن کیسے روک سکتے ہیں؟

اے جی پی آر کے وکیل نے کہا بشیر میمن نے استعفی دے دیا تھا۔

عدالت نے استفسارکیاجب آپ نے بشیر میمن کی پیشن کے تمام کاغذات مکمل کر لیے تو کس نے کہاروک دیں؟ آج تک آپ نے کیا کبھی کسی اور اتنے سینئر افسرکی پیشن روکی ہے؟استعفی تو کوئی افسر بھی دے سکتا ہے اور وہ متعلقہ اتھارٹی نے منظور بھی کیا۔

اے جی پی آر کے نمائندے نے کہا 465 بی ون کے تحت ان کی پیشن روکی گئی ہے۔

عدالت نے متعلقہ قانون پڑھنے ہدایت کرتے ہوئے کہا جو آپ رول بتا رہے ہیں وہ بشیر میمن پر اپلائی ہی نہیں ہوتا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div