Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

چیئرمین نیب کا دورہ نیب لاہور، کرپشن مقدمات میں پیشرفت پر بریفنگ

چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے نیب لاہور کا دورہ کیا۔ ڈی جی نیب لاہور نے چیئرمین کو میگا کرپشن کے مقدمات میں ہونیوالی تحقیقات میں اب تک کی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔
اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2020 08:25pm

چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے نیب لاہور کا دورہ کیا۔ ڈی جی نیب لاہور نے چیئرمین کو میگا کرپشن کے مقدمات میں ہونیوالی تحقیقات میں اب تک کی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ترجمان نیب کے مطابق ڈی جی شہزاد سلیم نے چیئرمین نیب کو محکمہ ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن کے افسران و اہلکاروں کیخلاف نجی ہوٹل کو شراب لائسنس کے اجراء کی تحقیقات میں ہونیوالی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

چیئرمین کو سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور اہل خانہ کیخلاف مبینہ منی لانڈرنگ کے ریفرنس، سابق ڈی سی او لاہور نورالامین مینگل و سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کیخلاف لاہور ماسٹر پلان میں مبینہ تبدیلی کے کیس میں ہونیوالی پیشرفت، سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، صوبائی وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کیخلاف جاری انویسٹی گیشن میں ہونیوالی پیشرفت پر بھی مفصل بریفنگ دی گئی۔

چیئر مین نیب نے تمام کیسز کی تحقیقات کو میرٹ کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کی ہدایت کی۔

چیئر مین نیب نے ہدایت کی کہ عوام کے کروڑوں، اربوں روپے لوٹنے والی جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف تحقیقات کرتےہوئے مفرور و اشتہاری ملزمان کی فوری گرفتاری کے لئے قانون کے مطابق اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div