Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پی آئی اے نے مخصوص عمر کے بچوں کیلئے فضائی سفر بالکل مفت کر دیا

پاکستان کی قومی ائیرلائن (پی آئی اے) نے جہاں اندرون ملک پروازوں...
شائع 17 ستمبر 2020 09:31am

پاکستان کی قومی ائیرلائن (پی آئی اے) نے جہاں اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں نمایاں کمی کی ہے، وہیں اب مسافروں کو ایک اور سہولت دے دی گئی ہے۔

پی آئی اے حکام نے اعلان کیا ہے کہ اندرون ملک تمام پروازوں پر 2 سال تک کی عمر کے بچے اب مفت سفر کر سکتے ہیں ۔ والدین بنا کسی اضافی چارجز کے اپنے 2 سال تک کے بچوں کو اپنے ہمراہ فضائی سفر کروا سکتے ہیں۔

اس سے قبل لازم تھا کہ 2 سال کی عمر کے بچے کیلئے اضافہ 10 فیصد رقم دی جائے، تاہم اب یہ شرط ختم کر دی گئی ہے۔ اب والدین اپنے بچے کا نام اپنے ٹکٹ پر لکھوا کر اسے مفت میں اپنے ساتھ سفر کروا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کی جانب سے حالیہ کچھ ہفتوں کے دوران اندرون ملک فضائی سفر کے کرایوں میں حیران کن کمی کی گئی ہے۔

پی آئی اے نے کراچی، اسلام آباد، لاہور اور فیصل آباد کے درمیان سفر کیلئے یک طرفہ کرایہ کم سے کم 7 ہزار روپے تک کر دیا ہے۔ جبکہ دو طرفہ کرایہ صرف 13 ہزار روپے سے کچھ زائد رکھا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کراچی طیارہ حادثے اور جعلی پائلٹس کے اسکینڈل کے بعد سے پی آئی اے کے مسافروں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

اس بحران پر قابو پانے کیلئے مسافروں کو مختلف رعایتی پیکجز دیے جا رہے ہیں۔ جبکہ پی آئی اے کی جانب سے کرایوں میں کمی کیے جانے کے بعد دیگر کچھ ائیرلائنز نے بھی اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں ٹھیک ٹھاک کمی کی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div