Aaj TV News

BR100 4,445 Increased By ▲ 25 (0.56%)
BR30 22,731 Increased By ▲ 119 (0.53%)
KSE100 42,505 Increased By ▲ 170 (0.4%)
KSE30 18,046 Increased By ▲ 102 (0.57%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 288,047 747
DEATHS 6,162 9

لاہور:موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کو تاحال گرفتار نہ کیا جاسکا، پولیس نے ملزم عابد علی کی بیوی بشریٰ بی بی کو حراست میں لے لیا۔

موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے دلخراش واقعے کے بعد مرکزی ملزم عابد کو زمین نگل گئی یا آسمان کھا گیا،8روز سے پولیس درندہ صفت ملزم کی تلاش میں ہے مگر کامیابی نہ مل سکی۔

ملزم عابد کی بیوی بشریٰ بی بی کو مانگا منڈی سے پولیس نے حراست میں لے لیا ، بشریٰ بی بی کی ملزم عابد سے دوسری شادی ہے،فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ کی رہائشی خاتون کے سابقہ شوہر سے 4بچے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی پولیس کے قلعہ ستار شاہ چھاپے کے دوران عابد کے ساتھ فرار ہوگئی تھی۔

سی ٹی ڈی، سی آئی اے اور پولیس نے قصور روڈ راؤ خان والا میں ملزم عابد کی موجودگی کی اطلاع پر جوائنٹ آپریشن کیا،3گھنٹے تک 2کلومیٹر پر پھیلے کھیتوں کو گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن کیا گیا مگر ملزم کا سراغ نہ ملا۔

پولیس نے سرچ آپریشن میں عابد کے 5 رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا،پولیس کے مطابق زیر حراست افراد میں عابد کے 2 کزن ایک خاتون اور 2 عزیز شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دو روز قبل ان افراد کا عابد سے رابطہ ہواتھا، زیر حراست افراد کو تفتیش کیلئے لاہور کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔