Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سپریم کورٹ کا تہرے قتل کےملزمان کو ایک ہفتے میں گرفتار کرنےکاحکم

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے میہڑ میں تہرے قتل کے ملزمان...
شائع 17 ستمبر 2020 12:06pm

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان نے میہڑ میں تہرے قتل کے ملزمان کو ایک ہفتے میں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2رکنی بینچ نے سندھ کی تحصیل میہڑ میں تہرے قتل سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیئے کہ اگر آئندہ سماعت سے پہلے ملزمان گرفتار نہ ہوئے توحکم میں لکھ دیں گے کہ ڈی آئی جی حیدرآباد اس عہدے کے قابل نہیں ، ملزمان کی عدم گرفتاری سندھ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ، عدالت نے درمیان میں بولنے پر ایس ایس پی کو ڈانٹ پلا دی۔

جسٹس فیصل عرب نے ملزمان کی عدم گرفتاری پر ڈی آئی جی کی سرزش کرتے ہوئے کہا کہ آپ ڈھائی سال سے کوششیں کررہے ہیں۔

ایس ایس پی کے بات کرنے پر جسٹس فیصل عرب نے کہا جب آپ کے سینئر موجود ہیں توآپ کیوں بات کررہے ہیں ، آپ اسلام آباد تفریح کرنے آئے ہیں ۔

جسٹس مظاہر نقوی کے استفسار پر ڈی آئی جی نے بتایا کہ پولیس ریکارڈ ان کے پاس نہیں ،جس پر جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ ریکارڈ کیوں نہیں لائے؟کیا آپ کو دعوت کیلئے عدالت بلایا گیا تھا؟ پولیس رپورٹ میں صرف کہانیاں لکھی ہیں، ان سے آپ بچ نہیں سکتے۔

عدالت نے ملزمان کے سر کی قیمت مقررنہ ہونے پر سندھ حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو بلا لیا۔

سپریم کورٹ نے ڈی آئی جی حیدر آباد کو ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div