Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

اسلام آباد ہائیکورٹ :چیئرمین پی ٹی وی ارشد خان کی تقرری غیر قانونی قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی وی کے چیئرمین ارشد خان کی تقرری کو...
اپ ڈیٹ 17 ستمبر 2020 02:27pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی وی کے چیئرمین ارشد خان کی تقرری کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے پی ٹی وی میں غیرقانونی تعیناتیوں کخلا ف درخواست پر فیصلہ سنایا ۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی وی ارشد خان اور پی ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل انڈی پینڈنٹ ڈائریکٹرز کی تعیناتیاں غیر قانونی قراردے دیں جبکہ حکومت کی جانب سے تعینات بورڈ ڈائریکٹرز کی تعیناتی بھی غیر قانونی قرار د ے دی گئیں۔

عدالت نے ایم ڈی پی ٹی وی عامر منظور کی تعیناتی اور چیف نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز قطرینہ حسین کی تقرری کو درست قرار دیا ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو قانون کے مطابق تعیناتیاں کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے فیصلوں کو قانونی تحفظ حاصل ہو گا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں ارشد خان کو آئندہ کسی عہدے پر تعینات نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت قانون کے مطابق تعیناتیاں کرے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div