Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

سندھ میں 2 کالجوں کے 16 اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق

سیہون ،مٹیاری:سندھ میں تعلیمی ادارے کھلتے ہی 2 کالجوں کے ...
شائع 17 ستمبر 2020 12:06pm

سیہون ،مٹیاری:سندھ میں تعلیمی ادارے کھلتے ہی 2 کالجوں کے 16اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ،سیہون اورضلع مٹیاری کے 8،8اساتذہ کوروناکا شکار ہوگئے۔

تعلیمی ادارے کھلتے ہی کورونا کی انٹری ہوگئی، تعلیمی ادارے کھلتے ہی اساتذہ اورغیرتدریسی عملے میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے لگی۔

گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سیہون کے 8اساتذہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہونے پرکالج پرنسپل ڈائریکٹر حیدرآباد ریجن کا خط لکھ دیا ۔

شوشل میڈیا پر وزیرتعلیم سعید غنی نے بھی ضلع مٹیاری کے8اساتذہ میں کوروناکی تصدیق کی ہے ۔

کالج پرنسپل کی جانب سے ڈائریکٹر حیدرآباد ریجن کو لکھے گئے خط میں بتایا گیاکہ 12ستمبر کو کالج اساتذہ کے ٹیسٹ کئے گئے تھے،2کالج کے 16اساتذہ میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اساتذہ نے وائرس کی تصدیق کے بعد خود کو گھروں میں قرنطینہ کرلیا ہے ۔

وزیر تعلیم کی جانب سے مٹیاری میں آٹھ اساتذہ میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد کالج کو بند کردیا گیا۔

پابندی کے باوجود پری پرائمری کلاسز کھولنے پر 2اسکول سیل کرنے کا حکم

کراچی :وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی کا کراچی کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا،پابندی کے باوجود پری پرائمری کلاسز کھولنے پر 2اسکولوں کو سیل کرنے احکامات جاری کردیئے ۔

وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی نے کراچی میں کورونا وباء کے بعد آج تیسرے روزبھی مختلف اسکولوں اورکالجوں کے دورے گئے ۔

صوبائی وزیر سعید غنی گارڈن میں ایڈن گرامر اسکول پہنچے اور اسکول میں جاری تدریسی نظام کا جائزہ لیا۔

وزیر تعلیم سعید غنی اچانک اورنگی ٹاؤن کے دورے پر بھی پہنچے توفیض پبلک اکیڈمی نامی پری پرائمری اسکول میں تدریسی عمل جاری تھا ۔

وزیرتعلیم نے پری پرائمری سیشن میں تدریسی عمل جاری ہونے پرفوری طور پر ڈی سی ویسٹ کو اسکول سیل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے اسکول کے مالک اور پرنسپل کیخلاف قانونی کارروائی اورکورونا سے متعلق تمام ایس او پیز کا مکمل خیال رکھنے کی ہدایت کی۔

وزیرتعلیم سندھ نے اسی روڈ پر قائم ایک اور نجی اسکول بیسٹ وے گرامر اسکول میں بھی پرائمری کلاسز کی تدریس پر اسکول کو سیل کرکے مالک اور پرنسپل کیخلاف قانونی کارروائی کے احکامات جاری کئے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div