Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری سیکرٹری خارجہ کو ارسال

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ...
شائع 17 ستمبر 2020 03:09pm

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری سیکرٹری خارجہ کو ارسا ل کردیئےگئے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے دفتر خارجہ کو برطانیہ میں ہائی کمیشن کے ذریعے وارنٹ کی تعمیل کا حکم دیتے ہوئے نواز شریف کی 22 ستمبر کو حاضری یقینی بنانے کا کہا ہے۔

وارنٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹرار کی جانب سے سیکرٹری خارجہ کو ارسال کئے گئے،جس کے مطابق دفتر خارجہ کو برطانیہ میں ہائی کمیشن کے ذریعے نواز شریف کے وارنٹ کی تعمیل کا حکم دیا ہے، عدالت نے حکم دیا ہے کہ نواز شریف کی 22 ستمبر اور دیگر تاریخوں پر حاضری یقینی بنائی جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے گزشتہ روز ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیلوں کی سماعت پر نواز شریف کی حاضری کیلئے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div