Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

حکومت نےقانون سازی کرکے این آراوکو ہمیشہ کیلئےدفن کردیا،شیخ رشید

راولپنڈی :وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے قانون...
شائع 17 ستمبر 2020 03:09pm

راولپنڈی :وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت نے قانون سازی کرکے این آراو کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا، اپوزیشن کی کُل جماعتی کانفرنس ناکام ثابت ہوگی، مسلم لیگ ن سے شین کا نکلنا طے ہے، شیعہ سنی فساد کرانے کی کوشش ناکام بنا دی۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے راولپنڈی میں ریلوے اسپتال کے نئے بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف اور بلاول سے کل ملاقات ہوئی سب پر باش ہیں، اپوزیشن جلسہ جلوس ہی کھیلے گی ، 20 ستمبرکو اے پی سی ناکامی سے دوچار ہوگی،اپویشن اپنے سے بڑا فیصلہ نہیں کرےگی۔

شیخ رشید نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف حساس بل تھا حکومت نے منی لانڈرنگ بل میں سرنڈرنہیں کیا، جو بل نہیں منظور ہونے والے تھے وہ بھی منظورکرا لئے، حکومت نے این آر او کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیا، نواز شریف بزدل ہیں، جیل نہیں کاٹ سکتے، یہ ڈیل کر کے سعودی عرب جانے والے لوگ ہیں۔

وزپرریلوے نے کہا ریلوے میں پرائیویٹ پارٹنر کو جگہ دینے کا خواہاں ہوں، ایم ایل ون پر دو چاردن میں ٹینڈر ہو جائے گا اور ایک لاکھ لوگوں کوروزگار ملے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div