Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

موٹروے زیادتی کیس، ملزم عابد کی بیوی کا بیان ریکارڈ

موٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد علی نو روز بعد بھی گرفتار ...
شائع 17 ستمبر 2020 07:51pm

موٹروے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم عابد علی نو روز بعد بھی گرفتار نہ ہو سکا۔

حراست میں لی گئی مرکزی ملزم عابد کی بیوی سے پولیس نے بیان ریکارڈ کرلیا، اس کا کہنا ہے کہ عابد سے متعلق کوئی معلومات نہیں۔ اہلیہ بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد سے شوہر فرار ہے، عابد کئی کئی روز گھر نہیں آتا تھا۔

تفتیش میں اسکا کہنا تھا کہ پوچھنے پر تشدد کا نشانہ بھی بناتا تھا۔ پولیس نے قصور سے عابد کے پانچ رشتے داروں کو بھی حراست میں لے لیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔

آٹھ روز سے پولیس درندہ صفت ملزم کی تلاش میں ہے مگر اب تک کوئی کامیابی نہ مل سکی۔

ملزم عابد کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو مانگا منڈی سے پولیس نے حراست میں لے لیا۔ بشریٰ بی بی کی ملزم عابد سے دوسری شادی ہے۔ فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ کی رہائشی خاتون کے سابقہ شوہر سے چار بچے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی پولیس کے قلعہ ستار شاہ چھاپے کے دوران عابد کے ساتھ فرار ہوئی تھی۔

سی ٹی ڈی، سی آئی اے اور پولیس نے قصور روڈ راؤ خان والا میں ملزم عابد کی موجودگی کی اطلاع پر جوائنٹ آپریشن کیا۔

تین گھنٹے تک دو کلومیٹر پر پھیلے کھیتوں کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کیا گیا مگر ملزم کا سراغ نہ ملا۔ پولیس نے سرچ آپریشن میں عابد کے پانچ رشتہ داروں کوحراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق زیر حراست افراد میں عابد کے 2 کزن ایک خاتون اور 2 عزیز شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دو روز قبل ان افراد کا عابد سے رابطہ ہواتھا۔ زیر حراست افراد کو تفتیش کیلئے لاہور کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div