Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

سعید غنی کا تعلیمی اداروں کا دورہ

وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی نے بھی کراچی کے مختلف اسکولز اور کالجز ...
شائع 17 ستمبر 2020 07:56pm

وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی نے بھی کراچی کے مختلف اسکولز اور کالجز کا دورہ کیا ۔ پابندی کے باوجود پری پرائمری کلاسز کھولنے پر چار اسکولز کو سیل کردیا گیا ۔

وزیرتعلیم سندھ سعیدغنی نے اسکول اورکالجز کا دورہ کیا اور سعیدغنی نےاسکولزمیں جاری تدریسی نظام کاجائزہ لیا۔

سعید غنی کاکہنا تھا کہ تمام ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا جائے، اسکول انتظامیہ،اساتذہ،والدین ایس اوپیزپرعملدرآمدکرائیں۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ اسکول میں سینیٹائز ہر کلاس روم میں رکھا جائے، کلاسز میں سماجی دوری کو برقرار رکھا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعیدغنی کی ہدایت پر4نجی اسکولزکوسیل کردیاگیا ہے اور اسکولز میں پری پرائمری کی کلاسز جاری تھیں۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ اسکول کےمالکان،پرنسپل کےخلاف کارروائی کی جائے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div