Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

بلاول بھٹوکا ن لیگی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ، ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے...
شائع 18 ستمبر 2020 08:55am

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں کے اعزازمیں عشائیہ دیا،جس میں ملکی سیاسی صورتحال اوراے پی سی بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں پارٹیوں نے اے پی سی میں اپنی مرضی کا ایجنڈا لانے پرسرجوڑلئے،پہلے مرحلے میں اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پرغور کیا گیا ۔

دونوں پارٹیوں نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پاس کی گئی قانون سازی کے عمل کوعدالت میں چیلنج کرنے پربھی بات چیت کی اوراے پی سی کوبھرپورطریقے سے کامیاب بنانے کا بھی فیصلہ کیا ۔

دونوں جماعتوں کی قیادت کی جانب سے دانشمندی سے اپوزیشن معاملات چلانے پربھی غورکیا گیا ہے۔

عشائیے میں مسلم لیگ (ن)کی جانب سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،خواجہ سعد رفیق اورایاز صادق نے شرکت کی جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کے علاوہ شیری رحمان ،نوید قمر،مصطفی نوازکھوکھر اورسابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف عشائیہ میں موجود تھے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div